باجوڑ (باجوڑنیوز) کل بمورخہ 22 جولائیPEN سرمائی زون کا ایک اہم اجلاس چکدرہ میں ھوا جسمیں تمام اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اسلام اباد کے ۱۵ اگست کے اعلامیہ کے بارے میں تفصیلی بات چیت ھوئی۔ اضلاع نے اپنی بھرپور تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ اخر میں سیکٹر کے مفاد میں اسلام اباد کے اعلامیئے کو مقدم رکھا گیا۔ تمام اضلاع نے متفقہ طور پر سرمائی اور گرمائی زون کیلئے ۱۵ اگست کے مقرر کردہ تاریخ پر امادگی کا اظہار کر لیا۔ لہذا سرمائی اور گرمائی زون کے تمام ادارے انشااللہ ۱۵ اگست سے کھولے جائینگے۔
ھم حکومت کو 15 اگست سے تمام ادارے سرکاری طور پر کھولنے کا مشورہ دینگے۔ ایس او پیز اب سب کو معلوم ھے۔ نوے فیصد مسلہ تو صرف ماسک لگانے سے حل ھو جاتا ھے جو تمام ماہرین کی مشترکہ رائے ھے۔ اسکے ساتھ اگر ہاتھ دھونے کا انتظام اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے تو ماہرہن کے مطابق بیماری کے پھیلاو کو مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ھے۔ لہذا مزید تعلیمی ادارے بند رکھنا بچوں کے ساتھ زیادتی ھے اور ھم اسکے متحمل بھی نہی ھو سکتے۔ 15اگست کو تمام نجی ادارے پورے پاکستان میں کھولے جائینگے انشااللہ۔