باجوڑ ایجنسی تحصیل خار یوسف آباد میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 زخمی ۔جبکہ ڈارئیور وقاص جان بحق ۔
تحصیل خار یوسف آباد میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈارئیور سے بے قابو ہوکرراستے میں کھڑے ایک بچے ظہیر الدین ولدابراہیم کو زودار ٹکر مار دی جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور وقاص ولدتازہ گل جان بحق جبکہ گاڑی میں موجود تین بچے اور خواتین زخمی ہوگئے ، جن کو خار ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچے ظہیر الدین کی حالت تشویش ناک ہیں جن کو پشاور منتقل کیا گیا جبکہ ایک خاتون کی حالت بھی خطرناک بتائی جارہی ہیں ۔ لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو ایک طرف کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔
باجوڑ ایجنسی تحصیل خار یوسف آباد میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ
You might also like