عمران اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمدہ انداز میں تعلق نبھا رہے ہیں۔ حسن نثار

0

سینئر تجزیہ نگار حسن نثار کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمدہ تعلق نبھارہے ہیں اور اپوزیشن کو سوائے نیب کے کوئی پوچھنے کو تیار نہیں ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ‘میرے مطابق’ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں تو عمران خان کو اس پر شکوہ نہیں فخر کرنا چاہئے، شیریں مزاری اور فواد چوہدری سمیت چند دیگر وزراء کھل کر بات کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، وفاداری اور چمچہ گیری میں فرق ہوتا ہے، عمران خان کے وزراء اس کے مشیر ہیں چمچے نہیں ہیں، باقی پارٹیوں میں ہر شخص اپنے لیڈر کی مرضی کی بات کرتا ہے یہ جمہوریت نہیں ہے۔حسن نثار کا کہنا تھاکہ اس ملک میں ووٹ لے کر نہیں چھین کر اقتدار میں آیا جاتا رہا ہے، عوام کو سرسبز باغ دکھا کر ان کے ووٹ ہتھیائے جاتے ہیں، جس شخص کی چھت اپنی نہیں اس کی رائے کیسے اپنی ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو جیسے نعرے احمقوں کیلئے ہوتے ہیں، سمجھدار آدمی کو ساری صورتحال کا علم ہوتا ہے۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نیب کے پنجے کاٹے تو ن لیگ اورپیپلزپارٹی سےمختلف نہیں سمجھی جائےگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.