وزیر اعظم کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو اعزازی طور پر نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ طاہر محمود اشرفی پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اگست کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے سخت مؤقف کی تعریف کی۔