وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کی ذمہ داری متعلقہ حکام کو سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیراعظم نے متعقلہ اتھارٹینز کو ہدایات جاری کیں کہ اس معاملے کی بھرپور پیروی کی جائے ایک روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکومت سے یہ پوچھنے کا امکان ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کے کیا اقدامات کیے گئے۔کابینہ رکن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے برطانوی حکومت کو مسلم لیگ(ن) کے قائد کی واپسی کی درخواست بھیجی جاچکی ہے لیکن اب وہ ایک نئی درخواست بھیجے گی۔