پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان اپنا خلائی پروگرام شروع کرے گا اور اس پروگرام سے بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت پلاننگ ڈویژن کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم کو سپارکو کی جانب سے پاکستان کی خلائی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، حماداظہر، عمرایوب اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے سیٹلائٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی، سپارکو کی جانب سے پاکستان کی خلائی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیٹلائٹ پروگرام کے ذریعے پلاننگ ڈویژن کے تمام منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔