عمران خان امید کی آخری کرن بن چکے ہیں

0

باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں تحریک انصاف کا جلسہ عام ۔عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار ۔کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کردیا۔تحریک انصاف ہی تبدیلی کا نشان ہے۔آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔عمران خان امید کی آخری کرن بن چکے ہیں ۔ حکومت ملک کے خودمختاری دفاغ اور سالمیت برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں ۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیگی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں منعقدہ جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے مراد سعید کے علاوہ باجوڑایجنسی کے مقامی سنیئررہنماوں گل ظفر خان ، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، انورزیب خان ، محمد ہمایون خان ، جلال الدین خان ، محمد سلیم ، گل داد خان ،سید احمد جان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ جلسہ عام میں ہزاروں کے تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسوں کی وجہ سے آج ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور پاکستان کے حکمرانوں نے ملک کی خود مختاری ،دفاغ اور سالمیت داو پر لگایاہے ۔ افسوس کہ موجودہ حکومت کے پاس اپنے ملک کے خود مختاری اور دفاع کا کوئی فکر نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے چند پیسوں کی خاطر امریکہ کا غلام بنادیاہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے سرحدیں غیر محفوظ ہوگئے ہیں ۔ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جیت کر پی ٹی آئی ملک بھر میں حکومت بنائی گی اور باجوڑ کے تینوں حلقوں سے بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہونگے۔ انہوں نے ایجنسی میں فوری طور پر موبائل نیٹ ورک کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فوری طور پر کے پی میں ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔اور اس تحریک میں تحریک انصاف فاٹا کے عوام کے ساتھ ہے۔مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی صورت میں بہت جلد تبدیلی آنیوالی ہیں اور عمران خان پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیں ۔ مقررین نے کہاکہ انے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور پاکستان تحریک انصاف لوگوں کے خواہشات اور توقعات پر پورا اترکر ملک کو امریکہ کی غلامی ،کرپشن لوٹ مار اور ناانصافی سے نکال باہر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کردیاہے انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ۔بدامنی ۔بے روزگاری اور توانائی بحران کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہے ۔اور مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.