پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کی باجوڑ آمد پر والہانہ استقبال

0

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کی باجوڑ آمد پر والہانہ استقبال ، جلوس کے شکل میں قذافی سے ہیڈکواٹر خار لایا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے نومنتخب جنرل سیکرٹری نے کہا کہ میں پی ایس ایف کے ساتھیوں ، پارٹی قائدین اور اس موقع پر موجود تمام شرکاء کا شکرگذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار باجوڑ ایجنسی کوجنرل سیکرٹری کا عہدہ ملاہے جو یقیناًپورے ایجنسی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔باجوڑ آمد پر جس طرح باجوڑ کے عوام نے میرا استقبال کیا اور مجھے خوش آمدید کہا میں آپ تمام حضرات کا مشکورہوں۔ انشاء اللہ میں باچا خان کا سپاہی ہوں اور اس عہدے پر بھی اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.