باجوڑ میں پی ایس ایف اور این وائی او کے زیر اہتمام جشن خیبر پختونخوا منایا گیا

0

باجوڑ میں پی ایس ایف اور این وائی او کے زیر اہتمام جشن خیبر پختونخوا منایا گیا،اس حوالے سے باجوڑ پریس کلب کے سامنے یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پختون سٹوڈنٹس فیڈیشن اور این وائی او کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر نثار باز، عثمان شاہ، عبدالواجد، ابوبکر شاہ،ملک عبدالکبیر، شاہ خالد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کو شناخت اور نام دینا عوامی نیشنل پارٹی کا ایک بہت بڑاکارنامہ ہے جسے تاریخ میں نمایاں حروف سے لکھاجائے گا،انہوں نے کہاکہ بھرپور مخالفت کے باوجود بھی عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کو نام دیا اس صوبے کا نام پہلے بھی پختونخواتھامگر انگریزو ں نے ایک سازش کے تحت اسے بدل دیا تھا تاکہ پختون قوم کو تقسیم کیا جاسکے مگر اے این پی نے بھرپور جدوجہد کے بعد صوبے کو ایک بار پھر اس کا نام دے کر پختون قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی اورترجمانی کی ہے جس کا کریڈیٹ اے این پی کو جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف اس ملک میں بلکہ افغانستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں کیونکہ امن ہوگا توخوشحالی ہوگی اورامن کے بغیر ترقی اورخوشحالی کا تصوربھی ناممکن ہے، انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اس صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت بنے گی جس کے بعد یہاں پر ترقی اورخوشحالی کا دور شروع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.