پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی راہنما چیف اف عنایت کلی ہمایون خان نے پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت احمد شاہ کے قاتلوں کو ایک ہفتہ کے اندار اندار فی الفور گرفتار کیا جائے، ہمایون خان کا کہنا تھا کہ پختونوں کاقتل عام بند کیا جائے۔ پختون قوم نے ملک کے تعمیر و ترقی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور پختونوں کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ ہم اب پشتون قوم کے بچوں پر کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کریں گے ،گے ۔ہمایون خان نے کہا کہ خصوصا کراچی میں پشتونوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں یکے بعد دیگرے پختون نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل سنگین صورتحال کا باعث بن رہا ہے۔سندھ حکومت اور پولیس کراچی میں پشتون نوجوانوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ قبائلی والدین اپنے علاقوں میں تعلیمی ادارے اور روزگار کے مواقع نہ ہونے وجہ بچوں کو ملک کے دیگر شہروں میں تعلیم اور حصول روزگار کے لیے بھیجتے ہیں لیکن وہاں سے انہیں اپنے لاشیں ملتی ہے جو کہ نہایت افسوس ناک اور خطرناک ہے۔ احمدشاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عنایت کلی صدیق اباد ۔اور نواگئی میں مظاہرے کی گئی ۔ ۔ہمایون خان نے کہا کہ انصاف کے فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔مقررین نے چیف آف آرمی سٹاف ، چیف جسٹس اور اعلیٰ حکومتی حکام سے واقعہ کی فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف اور صرف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتون قوم کو پیچھے دھکیل دیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ملک بھر میں گرینڈ احتجاجی مظاہروں کا بھی انعقاد کرینگے۔