نقیب اللہ محسود،احمد شاہ اور سید عظیم کی موت قابل افسوس اور ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی

0

نقیب اللہ محسود،احمد شاہ اور سید عظیم کی موت قابل افسوس اور ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کا لندن میں قتل عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید عظیم کے وفات پر ان کے آبائی گاؤں فاتحہ خوانی کے لیے آمد۔ حیدر خان ہوتی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید عظیم خان عوامی نیشنل پارٹی کا ایک مخلص ورکر تھا پارٹی کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ سید عظیم خان کے وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ بہت مشکل سے پُر ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت،امن اور خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، نقیب اللہ محسود،احمد شاہ اور سید عظیم کی موت قابل افسوس اور ریاستی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے ، حالیہ واقعات اور حالات کے پیش نظر قبائل کو شک کے نظر سے دیکھا جاتا ہے،پختون محنت مزدوری اور تعلیم کے حصول کے لیے جاتا ہے اور واپس اس کی لاش ہی آتی ہے جوکہ قابل افسوس ہے ملک کے ادارے نوٹس لیں ورنہ پختون قوم کے ساتھ یہ واقعات وفاق اور ملک کے لئے نقصان دہ ہے ، پختون قوم زخموں سے نڈھال ہوچکا ہے مزید زخم برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سید عظیم کے موت کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک شخص گرفتار کیا جاچکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.