ایف سی آر کے مسائل کے وجہ سے قبائلی ترقی کے دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں

0

ایف سی آر کے مسائل کے وجہ سے قبائلی ترقی کے دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ایف سی آر کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ایف سی آر کے خاتمے ساتھ ہیں قبائلی علاقے ترقی کے راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان کے فرزند نظام الدین خان نے چینارو برترس اتمان خیل میں اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین ملک حاجی جہانزیب ، ملک نورخان زیب ، ملک عمرزیب سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ الیکشن ایف سی آر کے خاتمے کے نعرے پر لڑا تھا اور ہمیں کامیابی بھی ملی تھی اور ہم نے گذشتہ پانچ سالوں میں دن رات ایک کرکے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے کوششیں کی اور اس میں بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل کی ہے اور قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں سب سے بڑی روکاؤٹ ایف سی آر اور اس کے حامی رشوت خور افراد ہیں جس کے وجہ سے ترقیاتی کام بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایف سی آر کے خاتمے کے ساتھ قبائلی علاقے ترقی کے راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.