گورنمنٹ کامرس اینڈ سائنسز کالج خار کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی اور پروفیسر شان زیب پر مشتمل دو رکنی وفد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں کئی مسائل زیر بحث آئے ، ملاقات میں طے پایا گیاکہ گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کالج باجوڑ میں 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں الحاق کے لیے مطلوبہ فیس بھی جمع کردی گئی۔ بہت جلد یونیورسٹی کی ٹیم کامرس کالج خار کا دورہ کرے گی۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر نے امید ظاہرکی کہ اس سیشن میں انشاء اللہ بی ایس کامرس میں بھی داخلے ہونگے۔ اب باجوڑ کے طلبہ کو بی ایس ڈگر کے لیے باجوڑ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ بی ایس کی ڈگری اب ان کو ان کے گھر کے دہلیز یعنی گورنمنٹ کامرس اینڈمینجمنٹ سائنسز کالج خار میں بھی کرائے جائیں گے۔ طلبا ء اور عوام نے ڈائریکٹر فاٹا ارشد فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر زرغون شاہ ، چیف ایف ڈی اے اور وی سی ملاکنڈ یونیورسٹی اور باجوڑ کامرس کالج کے پرنسپل بخت منیر صاحب آبادی کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔