جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام باجوڑ بدانو میں شمولیتی جلسہ کا انعقاد ، درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔تحصیل ماموند کے علاقے بدان چلگزی میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے سے امیر جمعیت علمائے اسلام سابقہ سنیٹر امیدوار حلقہ این اے 41 مولانا عبدالرشید، احمد زیب خان ایڈوکیٹ اور مفتی سلطان محمد نے خطاب کیا۔شمولیت اختیار کرنے والے افراد میں صاحبزادگل،آمین الحق، اسحاق، رحمان الدین، سیدگل، فضل ربی،روح اللہ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائدین نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔ حلقہ این اے 40میں علاقہ حیاتی میں جمعیت علماء اسلام کے الیکشن دفترکا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر علاقہ حیاتی کے عوام نے جمعیت علماء اسلام سے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام کا پر جوش استقبال کیا۔اس موقع پر علاقے کے جید علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔حضرت مولانا فضل عظیم صاحب ،احمد زیب خان اور حاجی سید بادشاہ نے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور دن رات اسلام ،پاکستان اور عوام کے خدمت کا عہد کیا۔