باجوڑ میں ترقی اور تعلیم اور امن کیلئے حاجی بسم اللہ خان کے خاندان سے بڑھ کر کوئی مخلص نہیں۔ انجنیئر شوکت اللہ خان

0

ارنگ جیسے کو جدید ترقی کے دوڑ میں شامل کرنے کیلئے آنے والے الیکشن میں ہمارے انتخابی نشان پنکھے پر مہر لگانا ضروری ہے۔ اس حلقے سے منتخب ہونے والے ممبران نے کبھی اس علاقے کے ترقی کے طرف توجہ نہ دی یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ اب بھی نہایت پسماندہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار سابقہ گورنر خیبرپختونخوا اور حلقہ این اے 40سے آزاد امیدوار انجنیئر شوکت اللہ خان نے چیف آف ارنگ اور اتمان خیل قومی موومنٹ کے سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی ناصر خان ٹھیکدار اور ان کے ساتھیوں کے انجنیئر شوکت اللہ خان کے حمایت میں اعلان کیے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انجنیئر شوکت اللہ خان نے کہا کہ ہماری کارگردگی کے باعث اس حلقے پر بھی ہماری مقبولیت بڑے بڑے سیاسی پارٹیوں سے زیادہ ہے اورہم الیکشن اس حلقے سے بھی جیت کر باجوڑ کے عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ باجوڑ میں ترقی اور تعلیم اور امن کیلئے حاجی بسم اللہ خان کے خاندان سے بڑھ کر کوئی مخلص نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.