ہمارے کیخلاف ہر قسم حربہ استعمال کیا گیا مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارا ، یہ کارواں ابھی جاری ہے۔ شہاب الدین خان

0

فاٹا اصلاحات تحریک کا تحصیل لوئی ماموند گوہاٹی میں سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ ،علاقے کے لوگوں کے طرف سے شہاب الدین خان کا پرجوش استقبال ۔
فاٹا اصلاحات تحریک کے زیر اہتمام تحصیل لوئی ماموند کے علاقے گوہاٹی میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جلسے سے شہاب الدین خان ، پی ٹی آئی ناراض گروپ کے رہنما ملک ریاض ، نجیب خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔شہاب الدین خان نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایسے دور اور قانون سے گزرے ہیں جسکے وجہ سے ہم زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے یہاں نہ آئین تھا نہ قانون نہ وکیل تھا نہ دلیل بس ہر کسی کی اپنی من مانی کا قانون تھا ایک آدمی برسر اقتدار تھا جو جب چاہے کسی کو سیاہ کرتا کسی کو سفید کرتا غریب سے لیتا تھا خان اور ملک کو دیتا تھا ہمیں اس میں انسانوں کے نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا ہم نے اس کے کیخلاف 1997 میں سفر کا آغاز کیا ہمارے کیخلاف ہر قسم حربہ استعمال کیا گیا مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارے الیکشن ہارے پھر بھی کھڑے رہے مگر الحمداللہ جب پارلیمنٹ گئے تو ہمارا وہی ایک ایجنڈا تھا ایف سی آر کا جنازہ اٹھانا اور ہم اس میں کامیاب ہوگئے اب آنے والا دور ترقی کا ہے آپ لوگوں کو ایسے شخصیت کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کے حقوق کا جنگ دلیل سے لڑے اور آپ کے حقوق حاصل کرئے۔عوام کے طرف سے بزرگوں اور جلسہ گاہ میں موجود لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر وعدہ کیا کہ اس بھی ہم شہاب الدین خان کو ووٹ دینگے اور کامیاب کرائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.