انشاء اللہ 124 ارب روپے دس سال کیلئے ان سات اضلاع پر خرچ ہونگے یہ سب ہمارے محنت کا نتیجہ ہے۔ نظام الدین خان

0

ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی تنگی میں فاٹا اصلاحات تحریک جلسہ سینکڑوں افراد اتفاق ویلفیئر آرگنائیزیشن کے ممبران سمیت سب نے فخر قبائل شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کیا۔اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر گل فراز خان نے اپنے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاٹا اصلاحات تحریک کی مکمل حمایت اور ہر قسم تعاون کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی ٹائیگر ملک ریاض نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ کون ایم این اے بننے کے قابل ہے اور وہاں جاکر ہمارے صحیح ترجمانی کرسکے۔ہمیں کچھ بھی نہیں چاہیئے مگر ہمیں صرف عزت چاہیئے تاکہ باقی پاکستان کو پتہ چلے باجوڑ کے ایم این اے بھی قانون سازی کرسکتے ہیں۔نظام الدین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا دور ہیں ہر کوئی ووٹ مانگنے آئے گا ہر کسی سے اس کے ایجنڈا پوچھو کیونکہ فرش بندی، ٹیوب ویل یا ٹرانسفرمر ایجنڈا نہیں کیونکہ اگر ایم این اے نہیں بھی ہوں تو پھر بھی ترقیاتی کام ہوگا۔ہم نے پچھلے الیکشن میں بھی کہا تھا کہ ہم ظلم کے اس نظام سے نجات حاصل کریں اور ہم نے اس نظام سے نجات حاصل کیا۔ایف سی آر کے خاتمے سے پہلے فاٹا کو سالانہ 19 ارب روپے ملتے تھے اور ارب انشاء اللہ 124 ارب روپے دس سال کیلئے ان سات اضلاع پر لگے گا یہ سب ہمارے محنت کا نتیجہ ہے۔اب ترقی اور امن کا دور آنے والا ہیں ہمیں ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیئے کہ وہ اس ترقی دور کا صحیح نگرانی کرئے سب عوام نے ایک وعدہ کیا کہ 25 تاریخ ہمارا مہر چینار کا پتہ ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.