اس بار بالخصوص ماموند قوم کی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ نظام الدین خان

0

فاٹا اصلاحات تحریک کا شیر پلنگ عمری میں انتخابی پروگرام کا انعقاد۔ علاقے کے تمام افراد نے شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کیا۔پروگرام ملک محمد زمان کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی ۔انتخابی جلسے سے نظام الدین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا اور پورے ماموند قوم کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں بہت زیادہ عزت دیا۔ماموند بہت بہادر قوم مگر صرف اور صرف لیڈر کے کمی ہے اب تک ایسا لیڈر یہاں سے منتخب نہیں ہوا جو کہ اس قوم پر ہونے والے مظالم کا پارلیمنٹ میں آواز اٹھائے۔ انشاء اللہ اب ہم اس حلقے میں آئیں ہیں اور کبھی بھی اس قوم کے حقوق کے جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایف سی ار ختم ہوچکا اور اب ترقی کا دور آنے والا ہے۔1997سے ابھی تک ہم نے ترقیاتی کاموں کا وعدہ نہیں کیا اور اب کرتے ہیں کیونکہ پہلے فاٹا کیلئے جتنا فنڈ آتاتھا وہ وعدے کرنے کے قابل نہیں تھے اب فاٹا کیلئے ایف سی آر کے خاتمے کیساتھ 120 ارب روپے منظور ہوچکے ہیں جس میں سے 30 فیصد بلدیات کے نمائندے یعنی کونسلر ناظم وغیرہ جو آپ لوگوں اپنے گاؤں اور علاقے کا ہوگا وہ آپ لوگوں پر خرچ کیا جائے گاآپ لوگ صرف یہ کوشش کریں کہ صحیح انتخاب کیجئے۔تاکہ آپ لوگوں کے حقوق کے جنگ دلیل پر لڑسکے۔پروگرام میں موجود لوگوں نے وعدہ کیا کہ انشاء اللہ 25 تاریخ کو ہم ووٹ صرف اور صرف چینار کے پتے پر لگائینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.