پاکستان پیپلز پارٹی کے احسانات قبائلی عوام کبھی نہیں بھول پائے گی ، قبائلی عوام 25 جولائی کو صرف تیر پر ہی مہر لگائیں گے۔ انیس خان
پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے زیر اہتمام تحصیل خار کے علاقے شیخ مینو میں شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما انیس خان اور شہاب الدین شہاب نے خطاب کیا۔ انیس خان نے کہا کہ قبائلی عوام کی حقیقی ترقی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات تاریخ کا چمکتا باب ہے اس بار بھی قبائلی عوام پی پی پی ہی کو کامیاب کرے گی۔
قبائلی عوام 25 جولائی کو صرف تیر پر ہی مہر لگائیں گے۔ انیس خان
You might also like