باجوڑ سیاسی اتحاد اور تمام امیدواروں حلقہ این اے 40 اور حلقہ این اے 41 کا مشترکہ اجلاس ، الیکشن نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ سیاسی اتحاد اور باجوڑ کے دونوں حلقوں سے نامزد امیدواران کا مشترکہ اجلاس باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر سید عبدالمنان کاکاجی منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان ، اجلاس میں تمام پارٹیوں کے ذمہ دار ان ، امیدواروں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الیکشن میں مخصوص پارٹی کے اراکین کیلئے میدان ہموار اور ماحول سازگار بناکر اسے جیتوایا گیا۔عوام کا مینڈیٹ مکمل طور پر غصب کیا گیا ۔ دونوں حلقوں سے نامزد اور آزاد امیدواران سیاسی اتحاد کے ہمراہ کل بروز اتوار صبح 11 بجے باجوڑ پریس کلب خار میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔