باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی الیکشن نتائج کے خلاف سراپا احتجاج

0

باجوڑ میں ملک بھر کی طرح عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہیڈکواٹر خار میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں سمیت مقامی قائدین نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان لالا ، سید عبدالمنان کاکاجی ، ملک گل زادہ سمیت دیگر مقامی قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا الیکشن میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتون بیلٹ کے قائدین کو شکست سے دوچار کیا گیا، مقررین نے مزید کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھی جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاج اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے ملی رہبر اسفندیارولی خان اور مرکزی قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین میں باجوڑ منڈا شاہراہ کئی گھنٹے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کیے رکھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.