ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑمیں بھی جشن اذادی نہایت عقیدت واحترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

0

ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑمیں بھی جشن اذادی نہایت عقیدت واحترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ ۔ باجوڑمیں جشن ازادی کا اغاز لوگوں نے خصوصی دعاوں اور نوافل سے کیا ۔لوگو ں نے ملک کی سالمیت ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی نوافل اور دعائیں کئے ۔ صبح اٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر صدر مقام خار کے باجوڑ لیویز لائن میں قومی پرچم کشائی کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں سرکاری حکام، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر باجوڑکے ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے قومی پرچم بلند کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیوئزلائن میں باجوڑ لیو یز فورس کے شہید اہلکاروں کے بنائے گئے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ۔ پرچم کشائی کی تقریبات باجوڑ سکاوٹس کے ہیڈکوارٹر خار اور باجوڑسکاوٹس کے تمام وینگز میں بھی منعقد ہوئی جہاں پر باجو ڑ سکاوٹس کے افسیروں اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔ جشن ازادی کے حوالے سے صدرمقام خار میں گورنر ماڈل سکول گرلز اسیکشن کے زیر اہتمام ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے پاکستان کی ازادی میں قائد اعظم محمد علی جناح ۔ علامہ محمد اقبال ۔ اور دیگر قائدین کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں طالبات نے ملی نغمیں اور قومی ترانے بھی پیش کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں اور اسلاف کی بہت بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں ایاہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم پاکستان کی سالمیت استحکام ترقی اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر نے گرلز سکول کیلئے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ۔ ضلع باجوڑ کے ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے جیل خار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے قیدیوں سے ملاقاتیں کی اور معمولی جرائم میں قید کئی قیدیوں کو رہاکرنے کی احکامات جاری کئے ۔ ضلع باجوڑکے لوگوں میں یو م آزادی کے حوالے سے انتہائی جوش و جذبہ پایا جاتاہے ۔ اور ضلع بھر میں جشن آزادی بھر پورقومی جذبے سے منائی گئی ۔ باجوڑ کے تمام بازاروں کو خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.