ہمارے ساتھ جاری ظلم اور بے انصافی بند کی جائے، محترمہ کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ہمارے گرفتار کیے گئے بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ ہفتے لغڑء ماموند میں قتل ہونے والے محترمہ کے بھائی وحیداللہ اور کزن شاکراللہ نے باجوڑ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ورثا نے کہا کہ ظلم بھی ہمارے ساتھ ہوا اور ہمیں ہی تنگ کیا جارہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اصل قاتلوں کے گرفتاری کیلئے کوشش کریں، ہمارے وہ رشتہ جو اس واقعہ کے دوران باجوڑ میں موجود ہی نہ تھے جن میں بچی کا والد بھی شامل ہے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے لہذا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بے گناہ رشتہ داروں کو رہا کرکے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔