جرگہ ممبران کے کوششوں سے دو متحارب گروپوں میں طویل دشمنی کاخاتمہ

0

ضلع باجوڑ جرگہ ممبران کی کوششوں سے دو متحارب گروپوں میں طویل دشمنی کاخاتمہ ہوگیا۔ عوام کا خیر مقدم۔باجوڑ ایجنسی کے دومتحارب گروپس کے درمیان طویل دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں دو متحارب گروپوں فریق اول جہانگیر ، اختر گل ، کشرخان فریق دوم محمد ، فضل ، اقبال کے درمیان گذشتہ پندرہ سال اراضی پر دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجے میں فریق اول سے ایک فرد جبکہ فریق دوم سے چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تنازعہ کے حل کیلئے عبدالستار امیر صاحب ، حاجی نیازمین نے بھرپور کوششیں کی اور بالآخر یہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔اس سلسلے میں صلح کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد ڈمہ ڈولہ ماموند میں کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار بخت جہان ، سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید ، ملک گل زادہ ، ملک منجفار خان ، ملک محمد آیاز ، ملک فقیر ، قومی وطن پارٹی کے صدر حاجی حاضر محمد ، مولانا عبدالسلارم سمیت کثیر تعداد میں علاقائی مشران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ دشمنی کسی تنازعہ کا حل نہیں اور ہم سب کو چاہئے کہ آپس کے تنازعات باہمی مزاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جر گہ سسٹم کو مزید مظبوط کیا جائے گا تاکہ لو گ اپس کے اختلافات جر گوں کے زریعے ختم کر سکے۔اس موقع پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے بغلگیر ہوکر آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔باجوڑ کے عوام نے دونوں گروپس کے درمیان دوستی کا خیر مقد م کیا ہے اور علاقائی تنازعات کے خاتمے کیلئے جرگہ ممبران کی کوششوں کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.