باجوڑ میں نوجوان کا لرزہ خیز قتل ، ذبح کرنے کے بعدلاش کھیتوں میں پھینک دی گئی
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی کے علاقے کوہی میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیاگیا، طارق ولد امام شریف کو رات گئے نامعلوم افراد نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا ، طارق کے گھر سے نکلتے ہی اسے اغوا کرلیا گیا ، آج صبح اس کی ذبح شدہ لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے۔ طارق قبائلی سردار ملک محمد نواز خان کا بھتیجا ہے، ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
باجوڑ میں نوجوان کا لرزہ خیز قتل ، ذبح کرنے کے بعدلاش کھیتوں میں پھینک دی گئی، قاتل نامعلوم
You might also like