باجوڑ میں بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

0

باجوڑ میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کرد یا گیا اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ فارسٹ آفس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق، ایم این اے گل ظفر خان باغی، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ، گل افضل اور حاجی راحت یوسف نے پودا اور جھاڑو لگا کر مہم کا افتتاح کیا شرکاء نے اس موقع پر واک بھی کیا اور پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے جس پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان اور ایم این گل ظفر خان باغی نے کہا کہ خصوصی مہم کا مقصد باجوڑ کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے جس میں متعلقہ محکمے اہلکار مشینری کے ہمراہ حصہ لینگے جبکہ باجوڑ میں ہزاروں درخت لگائیں گے تاکہ عوام کو ایک سرسبزو شاداب باجوڑ نظر آئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انکے ساتھ تعاؤن کیا جائے اور ہر شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.