ضلع باجوڑ،ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں ایڈز کنٹرول پروگرام ٹرائبل ڈسٹرکٹس کے زیر اہتمام ایڈز کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کے لیے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔سمینار میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر وزیر خان صافی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب ، ڈاکٹر ولید ، ڈاکٹر ایسویسی ایشن کے ممبران ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان کے علاوہ علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹرز اور علماء نے حاضرین کو ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی اور آخر میں ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کے لیے واک ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قبائلی علاقے باجوڑ میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار ہے جبکہ 2012سے اب تک ایڈز سے رجسٹرڈ ہلاکتوں کی تعداد 720 ریکارڈ کی گئی ہے۔ایڈ ز سے بچا ؤ سیمینار کے موقع پر ضلع باجوڑ کے ہیڈکواٹر خار میں سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ واک میں اس بیماری کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کے ساتھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا فلوٹ اور اسکاؤٹس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء میں یچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے پیغامات والی ٹی شرٹس، ٹوپیاں اور چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔سیمینار اور بعد ازاں واک کے شرکا ء خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر وزیر خان صافی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ میں ایچ آئی وی وائرس اور ایڈز کی بیماری کے روک تھام کے لیے تمام محکموں، اداروں اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت صوبے میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے علاج سمیت تمام سہولتیں مفت فراہم کر رہا ہے
باجوڑ میں ایڈزکنٹرول کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
You might also like