باجوڑ میں لیشمینیا کے مریضوں کیلئے پاک فوج کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

باجوڑ میں لیشمینیا کے سینکڑوں متاثرہ مریضوں کیلئے انجکشن ناپید ہونے اور مرض کی وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔تفصیلات کے دیگر قبائلی اضلاع کی طرح باجوڑ بھی لشمینیا کے مرض کے لپیٹ میں ہے جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوچکے ہیں ، ہسپتال میں مذکورہ انجکشن نہ ہونے کے وجہ سے مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی تھی۔ اس سلسلے میں کورکمانڈر اور آئی، جی، ایف، سی کے خصوصی ہدایت پر بریگیڈیئر نارتھ راجہ نعیم اکبر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال خار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے سی، ایم، ایچ پشاور سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیا جو باجوڑ میں متاثرہ افراد کا مفت علاج کرے گا اور انہیں ادویات فراہم کرے گا۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر خان صافی ، ایم ایس ڈاکٹر محمد نور سمیت متاثرہ مریض بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر خان صافی نے میڈیاکو بتایا کہ باجوڑ میں 8 سو متاثرہ مریضوں کو پہلے سے کیپسول فراہم کیے گئے ہیں لیکن وہ بھی غیر موثر ہونے کیوجہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں دے پا رہے تھے اور مرض مزید بڑھتا جا رہا ہے تاحال ہمارے پاس بیماری سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تقریبا ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جن میں بچے، بوڑھے، جوان اور عمر رسیدہ افراد سمیت خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری سینڈ فلاور نامی مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے اور اس کے روک تھام کیلئے ہم نے ضلع بھر میں چار لاکھ مچھر دانیاں پہلے سے تقسیم کئے ہیں لیکن پھر بھی لشمینیا کے مریضوں کا آنا تشویش ناک ہیں کیمپ کے آغاز کے پہلے روز 50 متاثرہ افراد کو مفت انجکش لگوائے گئے۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 500انسولین انجکشن ایمرجنسی بنیادوں پر پہنچا دی گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کا علاج شروع ہوچکا ہے باقی تمام مریضوں کو بھی مفت علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیشمینیا مچھر کا خاتمہ بھی کیا جائیگا ۔ ضلعی سرجن ڈاکٹر وزیر خان صافی کا کہنا کہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے تمام بی ایچ یوز میں احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ لوگوں میں مزید مچھردانیاں تقسیم کیا جائے اور پبلک آویرنس بھی چلایا جائے۔ عوامی حلقوں نے کورکمانڈر، آئی، جی، ایف، سی، اور سیکٹر کمانڈر نارتھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.