ضلع باجوڑ کے سول ڈیفنس اور پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ کے رضاکاروں کا ملکی موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سول کالونی خار میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفسر اور پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ کے فرسٹ ایڈ ٹرینر کفایت اللہ نے تمام رضاکاران پر زور دیا کہ وہ مُلکی دفاع کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو اور ایمرجنسی اور مشکل حالات کی صورت میں عام عوام کی ہر قسم مدد پر بھی زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ڈیفنس تنظیم کے اہمیت کے بارے میں عام عوام کو بھی آگاہ کیا جائے، اور سول ڈیفنس تنظیم کو مزید منظم اور مظبوط کیا جائے، تاکہ ہر قسم کی ہنگامی حالات سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محموداحمد خان نے رضاکاروں کو ہدایت کی کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ہر وقت ہاء الرٹ رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔سول ڈیفنس اور ھلال احمر کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہیں۔مزید کہا کہ حکومت آپ کی خدمات کی قدر کرتی ہے اور آپ کے خدمات پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس موقع پر سول ڈیفنس تنظیم کی ضلعی سربراہ حاجی فضل وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کی تنظیم فی سبیل اللّہ خدمت پر یقین رکھتی ہیں، اور انہوں نے پہلے بھی وطن عزیز کے ساتھ بے پناہ جزبے کے تحت ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا ہیں اور اب بھی ملک کے دفاع کی خاطر ہر قسم قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون اور اپنی خدمات ہر وقت پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔