تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز باجوڑ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے ممبر ڈاکٹر غلام حبیب،ڈاکٹر محمد دین،عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان لالانے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل اتمان خیل میں تنظیم سازی کی گئی۔ تنظیم سازی میں اتفاق رائے سے عہدیداروں کا چناؤ ہوا۔ جس میں ڈاکٹر محمد دین،سینئر نائب صدر ملک ممتاز،نائب صدر سحر گل،نائب صدر عبدالرحمن،جنرل سیکرٹری محمد باور جان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حیات محمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ،جائنٹ سیکرٹری حیات،جائنٹ سیکرٹری دلاور،جائنٹ سیکرٹری اکرام،سیکرٹری اطلاعات شفیع اللہ،فنانس سیکرٹری محمد ایاز،کلچر سیکرٹری پیر محمد،سالار اکرام خان کا چناؤ کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نصیر خان ، ڈاکٹر غلام حبیب اور ملک عطاء ا للہ خان لالا نے نئے کابینہ کو مبارکباد باد دی اور ان سے توقع ظاہر کی کہ نئی کابینہ تحصیل اتما ن خیل میں پارٹی کو فعال اور منظم کریگی۔