باجوڑ یوتھ جرگہ کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب باجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔ باجوڑ پریس کلب کو سالگرہ تقریب کے موقع پر دلہن کی طرح سجایاگیاتھا۔ تقریب میں باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین سرتاج عزیز ، واجد علی شاہ،ملک سبحان سلارزئی ، خائستہ الرحمن آتش ، مولانا ثناء اللہ ، بختیار عالم ، نثار باز ، فرمان اللہ ، سجاد احمد ، نجیب اللہ،فضل سبحان ، میاں اسماعیل ، سید صدیق اکبر جان ، ملک جاوید علی ، جلال الدین خان آف پشت ، سکندر زیب خان آف راغگان ، ملک خالد خان ،ملک ریاض اور دیگربھی موجودتھے ۔ پہلی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک سال کے دوران یوتھ جرگہ نے درجنوں مسائل اجاگر کئے ، فاٹااصلاحات کے عملی نفاذ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اُٹھائی ۔انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے باجوڑ یوتھ جرگہ کے ہر پروگرام کو بھرپور کوریج دی ۔مقررین نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں عدالتوں کا قیام ، صوبائی وبلدیاتی الیکشن کا انعقاد ، این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ، فاٹا اصلاحات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہمارے بنیادی مطالبات اور مقاصد ہیں۔ تقریب کے دورن مختلف افراد جن میں سماجی شخصیات ، مشران ، نوجوانوں اور صحافیوں شامل تھے کو کیک کھلایاگیا ۔
باجوڑ یوتھ جرگہ کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی
You might also like