محکمہ زراعت باجوڑ کے زیر اہتمام زیتون پوداجات کی تقسیم کا آغاز

0

محکمہ زراعت باجوڑ کے زیر اہتمام زیتون پوداجات کی تقسیم کا آغاز ۔ ضلع باجوڑ میں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں میں زیتون کے پوداجات کے تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سول کالونی خا رمیں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود تھے ۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان ،اے ڈی زراعت باجوڑ ضیاء الاسلام داوڑ ، سبحان الدین اور زمینداروں کے کثیر تعداد بھی موجودتھی ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے زمینداروں میں زیتون کے پوداجات کے تقسیم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ زراعت باجو ڑکے دفتر میں زیتون کا پودا بھی لگایا ۔تقریب سے خطاب کرتے ڈی سی باجوڑنے کہا کہ زیتون کے پوداجات لگانے سے نہ صرف ماحول پر اچھے اثرات مرتب ہونگے بلکہ یہ لوگوں کو معاشی طورپر بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت باجوڑ ضیاء الاسلام داوڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں رواں سال دو لاکھ پچاس ہزار پوداجات لگائے جائیں گے۔جبکہ 210ایکڑ اراضی پر 21ہزار زیتون کے پوداجات لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زیتون کے پوداجا ت کی ضرورت ہو تو وہ ہمارے دفتر میں درخواست جمع کرسکتے ہیں اور اس کے بعد ہمارا سروے ٹیم فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے اُسی اراضی پرزیتون کے پودے لگائی گی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.