آل باجوڑ تاجر برادری کے صدر حاجی خان بہادر نے اپنے باجوڑ کے تمام بازاروں کے صدور کے ہمراہ باجوڑ پریس کلب خار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پشاور میں محکمہ سمیڈا کے مرکزی دفتر میں سمیڈا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے گرانٹ دینے میں کسی تاجر نمائندہ تنظیم کا لیٹر اختیاری ہے لازمی نہیں ،سمیڈا نے تمام قبائلی اضلاع جن میں خیبر، وزیرستان، ایف، آرز شامل ہیں کیلئے گرانٹ کا اعلان کیا ہے، اور چونکہ باجوڑ کے تاجروں اور عوام کو پہلی بار 2013میں یہ گرانٹ مل چکا ہے اس لئے باجوڑ کو آخری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے قبائلی اضلاع بشمول ایف، آرز کیلئے محکمہ سمیڈا نے ٹوٹل 3 سو چالیس گرانٹ مقرر کئے ہیں جس میں باجوڑ ری۔ہی۔بیلیٹیشن کی مد میں 35 گرانٹ جبکہ اپ گریڈیشن کی مد میں صرف 15 گرانٹ ملیں گے۔اس موقع پر عنایت کلے بازار کے صدر حاجی محمد زمان نے کہا کہ باجوڑ سے 15 ہزار فارمز محکمہ سمیڈا کو موصول ہوچکے جن پر باجوڑ کے عوام کی 6 کروڑ خرچہ آیا اور یہ گرانٹ صرف 50 لوگوں کو ملے گا۔جو ہمارے لئے ایک بدقسمتی ہے۔اس موقع پر حاجی خان بہادر نے مزید کہا کہ موجودہ گرانٹ باجوڑ کیلئے کم ہے اس لئے ہم محکمہ سمیڈا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔اس گرانٹ کو بڑھایا جائے ۔اس موقع پرخار بازار تاجر برادری کے جنرل سیکرٹری حاجی نعیم اللہ، عنایت کلی بازار کے صدر حاجی محمد زمان، صدیق آباد پھاٹک کے صدر اکبر جان ناوگئی بازار کے صدر گل بہادر، حاجی شاہ ولی خان و دیگر بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ 2013میں باجوڑ کے کل 2500فارم جمع ہوئے جس میں 97افراد کو یہ گرانٹ ملا تھا۔