باجوڑ فرسٹ ایڈ ریسپانڈر ٹیم کیلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

0

ہلال احمر پاکستان کے رضاکار ہرقسم حادثات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔اس سلسلے میں باجوڑ فرسٹ ایڈ ریسپانڈر ٹیم کیلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام پذیر۔تفصیلات کے مطابق ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ اینڈ رپسانڈز ٹیم کیلئے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا ۔ تین روزہ ورکشاپ کے دوران 25رضاکاروں پر مشتمل پر فرسٹ ایڈرز کی ٹیم کو حادثات کے صورت میں زخم ، فریکچر ، دل کے دورے اور ایسی دیگر صورتحال میں ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت دی گئی۔ تین روزہ ورکشاپ کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ہلال احمر پاکستان فرسٹ ایڈ اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر عدیل نواز ، فرسٹ ایڈ کوارڈینیٹر قبائلی اضلاع افتخار آفریدی نے ڈسٹرکٹ برانچ سیکرٹری طارق زمان کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ ٹرینر کفایت اللہ ضلع باجوڑ میں بے حد لگن اور محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ فرسٹ ایڈ پروگرام عوام کی خدمات اور ان کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، فرسٹ ایڈ رضاکاروں کو تاکید کی گئی کہ وہ رنگ ، نسل سے بالاتر ہوکر لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ آخر میں فرسٹ ایڈرز میں فرسٹ ایڈ بیگز اور ذاتی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ یا درہے کہ اسی قبائلی طرز پر ہلال احمر فرسٹ ایڈ پروگرام نے دیگر اضلاع کرم ، خیبر اور مہمند وغیرہ میں بھی فرسٹ ایڈ ریسپانڈز ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں، جنہوں نے اب تک سینکڑوں لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے انسانی خدمت میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.