حکومت نے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں جس تاخیر سے کام لیا اس لحاظ حکومت کو اب تیزی دکھانی ہوگی. عنایت اللہ خان

0

ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے کہا کہ حکومت نے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں جس تاخیر سے کام لیا اس لحاظ حکومت کو اب تیزی دکھانی ہوگی اور قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کی طرح ترقی کے دوڑ میں شامل کرنا ہوگا ، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقادکیا گیا ،ضلعی امیر مولانا وحید گل نے کہا کہ آج سے باقاعدہ طورپر ہم نے صوبائی الیکشن کیلئے کمپین کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ احیاء العلوم خار میں عظیم الشان ورکر کنونشن کا انعقاد کیا۔ جس میں سابقہ سنیئر صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان ، جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحید گل ، صاحبزادہ ہارون رشید ، قاری عبدالمجید ، سراج الدین خان اور دیگر نے کنونشن سے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے کہا کہ حکومت نے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں جس تاخیر سے کام لیا اس لحاظ حکومت کو اب تیزی دکھانی ہوگی اور قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کی طرح ترقی کے دوڑ میں شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قبائل کو قومی دھارے میں لانے اور یہاں سے ظالمانہ نظام ایف سی آر کے خاتمے کیلئے مکمل جدوجہد کی اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوچکا ہے ، لیکن حکومت کے جانب کیے گئے وعدے جس میں این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ ، 100ارب کا اضافی امدادی پیکج سمیت کئی وعدے فوری طور پر نبھانے ہوں گے تاکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر اور حلقہ پی کے 100 کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار مولانا وحید گل نے کہا کہ آج سے ہم نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے اور آج ہم نے یہاں اپنے کارکن اور سنیئر ساتھی مدعو کیے تھے جن کا عزم اور ولولہ کافی بلند ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس بار جیت جماعت اسلامی کی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.