باجوڑ میں بم دھماکہ، پاک فوج کا میجر اور ایک سپاہی شہید ، چار سپاہی زخمی ۔ ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے گاڑی پر بم دھماکہ کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پیرکے شام سات بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ نیاگ بانڈہ میں نماز مغرب سے قبل سکیورٹی فورسز کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کا میجرثاقب اور سپاہی معروف شہید ہوگئے جبکہ چار سپاہی عارف ، سہیل ، عمران اور نیاز احمد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج معالجہ کیلئے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں۔ سکیورٹی فورسز اور لیویز فورس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔
باجوڑ میں بم دھماکہ، پاک فوج کا میجر اور ایک سپاہی شہید ، چار سپاہی زخمی
You might also like