باجوڑ کی پہلی خاتون گولڈ میڈلسٹ

0

باجوڑنیوز(30جنوری ) باجوڑ کے طالبہ کا اعزاز ۔ باجوڑ سے تعلق رکھنی والی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالبہ فاطمہ اقبال دختر ڈاکٹر اقبال سکنہ خار باجوڑ نے فزکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے گزشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاو رمیں منعقدہ کانوکیشن کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان سے گولڈ میڈل اور ڈگری وصول کی ۔ فاطمہ اقبال نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤ ں ، اساتذہ کی شفقت اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء باجوڑ کے سماجی اور عوامی حلقوں نے فاطمہ اقبال کی شاندار کامیابی پر والدین کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود بھی باجوڑ جیسے پسماندہ علاقہ کے بیٹی کا یہ اعزاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہاں کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.