باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔ اے این پی ضلعی صدر گل افضل خان

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بند کی جائے، تمام علاقوں کو یکساں بجلی فراہم کی جائے، پشتون قوم کے عظیم راہنما باچاخان کے نام سے منسوب چوک کے نام تبدیل کرنے کا مذمت کرتے ہیں، جلدازجلداس چوک کے نام کو دوبارہ باچاخان کے نام سے منسوب کیاجائے،اگر ہمارے مطالبے کومنظور نہیں کیا گیا تو ہم اپنے صوبائی قائد ایمل ولی خان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ضلع باجوڑ سے لشکر کے صورت میں جاکر مذکورہ چوک کو دوبارہ باچاخان کے نام سے منسوب کرکے بورڈ نصب کریں گے۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی گل افضل خان، صوبائی کونسل ممبر شیخ جہان ذادہ، صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیرمست خیل،تحصیل خارصدراجمل تنہاہ، شاہ خالد، ڈاکٹر محمددین، ضلعی جنرل سیکرٹری نثارباز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدصدیق اکبرجان اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی نورخان درانی نے باجوڑپریس پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پشتون قوم کے عظیم راہنما ء باچاخان کے نام سے منسوب چوک کے نام تبدیل کرنے کا مذمت کرتے ہیں، جلدازجلداس چوک کے نام کو دوبارہ باچاخان کے نام سے منسوب کیاجائے،اگر ہمارے مطالبے کومنظور نہیں کیا گیا تو ہم اپنے صوبائی قائد ایمل ولی خان کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ضلع باجوڑ سے لشکر کے صورت میں جاکر مذکورہ چوک کو دوبارہ باچاخان کے نام سے منسوب کرکے بورڈ نصب کریں گے۔ ضلعی صدر نے باجوڑ میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں کہا کہ بجلی کے بدترین لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور پوری ضلع کے سطح پر بجلی کو مکمل وقت پر تقسیم کیا جائے، ہم اس بات پر حیران ہیں کہ جب کوئی ایم این اے یاDC حکم کریں تو اس علاقے کو پوری دن و رات بجلی کی ترسیل جاری رہتی ہے لیکن عام حالت میں ایس ڈی او بجلی کی عدم ترسیل کے لیے مختلف بہانے بنارہے ہیں جس کا ہم پُرزورمذمت کرتے ہیں اور ان کوکہتے ہیں کہ ضلع باجوڑ کے پورے علاقوں کو مساوی بنیادوں پر بجلی کی ترسیل کا مکمل تقسیم کار بنایاجائے اور ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واپڈا کے محکمے میں کرپشن اور مافیالوگوں کے قبلے کو درست کیاجائے، ورنہ اے این پی کے ننگیالے احتجاج سے روکنا پھر مشکل ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گل افضل خان نے محکمہ نادرا، محکمہ ریسکیو1122،محکمہ تعلیم اور  دیگر محکمہ جات  کے بارے میں کہا کہ مذکورہ محکموں میں  میرٹ وانصاف کے دھجیاں اڑایاجارہاہے،ان محکمہ جات میں ضلع باجوڑ کے تعلیم یافتہ و حقدار نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ورنہ عوامی نیشنل پارٹی ضلعی و صوبائی سطح پر احتجاج کریگی۔ انہوں نے کہا کہ  انضمام کے بعد اب تک قبائلی اضلاع میں  کوئی ایک محکمہ بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہوا ہے خاص کر پولیس محکمے کو مکمل فعال کیا جائے جو صرف ڈی پی او سے نہیں چل سکتا، موجودہ پولیس کو تربیت دی جائی اور اس محکمے میں نئے تعلیم یافتہ لوگوں کو بھرتی کیاجائے۔حالیہ کرونا وبا سے متعلق ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کی مد میں اربوں روپے کا فنڈ ملا ہے جو حکومت وقت خود عدالت کو بتاچکی ہے کہ ایک بیمار پر ہم پچیس لاکھ خرچہ کرتے ہیں جبکہ اموات جو کرونا کی وجہ سے ہوئی ہے ان کے خاندانوں کو اب تک ایک روپیہ نہیں دیا گیاہے ان کو مذکورہ فنڈ میں حصہ دیاجائے اور ان کے ساتھ ساتھ کرونا کے مد میں اربوں روپے کے وصول شدہ  فنڈ میں پرائیویٹ سکولز کے استاذہ کو مکمل حصہ دیاجائے، جو روزانہ کے بنیادپر اجرت لینے والے ہیں۔باجوڑ کے مین سڑک کو دوبارہ مرمت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے گل افضل نے کہا کہ مذکورہ روڈ ازسر نو منظوری کے باوجود مرمت کے آڑ میں نیا روڈ ختم کیا جارہاہے متعلقہ افسران و ذمہ داران قوم کو بتائے کہ کیوں نیا روڈ نہیں بنایاجارہا، پرانے روڈ کے مرمت کیوں کی جارہی ہے کہیں نیا روڈ کرپشن کے نذر تو نہیں ہوا۔انہوں کے مزید کہا کہ کرونا کی اختتام ہورہا ہے اب سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کو کھول دیاجائے تا کہ قوم کے بچوں کا مستقبل مزید تباہ ہونے سے بچ جائے، انہوں نے کہا لائیوسٹاک محکمہ میں سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا گیاہے حکومت وقت اپنے منشوری نعرے سے پیچھے ہٹنے کے بجائے فورا ان کو دوبارہ بحال کریں، اور غریب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینے والا نہ بن جائے۔ گل افضل خان نے کہا کہ ایک طرف تو کرتاپور بارڈر کرونا ودیگرسخت  حالات کے باوجود کھولارہتا  ہے جبکہ قبائل میں بارڈرز بند پڑے ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  ضلع باجوڑ میں ناواپاس، غاخی پاس اور لیٹئی پاس بارڈر کو فورا کھول دیا جائے تاکہ یہاں کے غریب لوگوں کو کاروبار کے موقع میسر ہو۔اس موقع پر صوبائی کونسل کے ممبر شیخ جہان ذادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومت پر فورم پر ناکام ہوچکاہے، ایک طرف تو پوری دنیا کے سطح پر بین الاقوامی تناظر میں طالبان اور امریکہ عالمی معاہدہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے وزیرخارجہ اس عالمی معاہدے میں اپنے ملک کا مسئلہ بیان نہیں کرسکتا، عوامی نیشنل پارٹی اس معاہدے کو علاقے اور بین الاقوام کیلے نیک شگون سمجھتی ہے، اور امید کرتی ہے کہ اس معاہدے سے پڑوسی ملک میں امن وامان کا بول بالا ہوجائے گا جس کے مثبت اثرات ہمارے ملک پر بھی مرتب ہونگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.