باجوڑ(نمائندہ خصوصی) آج پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک (PEN ) باجوڑ کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نوررحمان منعقد ھوا جس میں سرمائی علاقوں کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 4 اگست سے کھولنے کا پین خیبر پختونخواہ کے موقف کی مکمل تائید کا اعلان کیا گیا. پین باجوڑ کے صدر نوررحمان نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ باجوڑ کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 اگست کو کھولیں جائے گے .4 اگست کو ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف حاضر ھونگے تاکہ ان کو SOPs پر مکمل عمل کرنے کا ٹریننگ دیا جاسکے. اور 6 اگست سے طلبا کو باقاعدہ کلاسز کا آغاز ھوگا انشااللہ. یاد رھے کہ 12 جولائی کو پین ملاکنڈ ڈویژن اور ھزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت صوبائی سینئر نائب صدر و ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ منعقد ہوا تھا جس میں مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ ھوا تھا. صدر کا مزید کھنا تھا کہ سرمائی علاقوں میں گزشتہ دسمبر سے سکولز بند پڑے ھیں. مارچ میں 13 دن کھولنے کے بعد کرونا وائرس سے تاحال بند ھیں جس کی وجہ سے تمام کلاسز کے بلعوموم اور جماعت نھم دھم فرست ائر سیکنڈ ائر کے بلخصوص کورس مکمل نھیں ھوسکتا کیونکہ سرمائی علاقوں میں دسمبر کے 24 تاریخ سے تمام تعلیمی ادارے شدید سردی کے وجہ سے بند ھو جاتے ہیں .لھذا پین نے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا ھے. صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ والدین, حکومت اور ادارے ھمارے ساتھ مکمل تعاون کریگے تاکہ طلبا کا قیمتی وقت مزید ضائع ھونے سے بچا چاسکے
(PEN ) باجوڑ کا سرمائی علاقوں کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو 4 اگست سے کھولنے کا پین خیبر پختونخواہ کے موقف کی مکمل تائید کا اعلان کیا گیا
You might also like