صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ

0

ضلع باجوڑ (باجوڑ نیوز) صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہاہے کہ حکومت نے قبائلی اضلاع میں صحت کے بنیادی اور جدید سہولیات کے فراہمی کا تیہہ کررکھاہے اور اس مقصد کے لیے خطر رقم خرچ کی جارہی ہیں۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز اپنے دورہ باجوڑ کے موقع پر مقامی ایم این ایز۔ ایم پی ایز۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں صحت کے بنیادی اور جدید سہولیات کی عدم دستیابی سے اگاہ ہے اور ایک جامع پروگرام کے تحت تمام قبائلی اضلاع میں صحت کے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائی جارہی ہیں۔ تیمور خان جھگڑا نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں قبائلی اضلاع کے دیگر سیکٹرز (شعبوں) کی طرح صحت کی شعبہ کے ترقی کے لیے کوئی قابل زکر اقدامات نہیں کی گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم لوگوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم ہیں۔ تاہم انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایت کے مطابق قبائلی اضلاع میں صحت کے جدید سہولیات کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیاہے۔انھوں نے کہاکہ ائندہ سالوں میں قبائلی اضلاع میں علاج معالجے کے مزید ہستپالیں اور بنیادی مراکز صحت قائم کی جارہی ہیں جبکہ موجود ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو ہر قسم کے جدید سہولیات سے اراستہ کیا جائے گا۔ بعد میں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ بھی کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاو۔ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمان نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ تمام قبائلی اضلاع کا سب سے بڑا اور معیاری ہسپتال ہے جہاں پر روزانہ کے حساب سے سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جاتاہے لیکن ہسپتال کا موجودہ فنڈز انتہائی کم ہے۔ صوبائی وزیر کو یہ بھی بتایاگیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بھی بہت کمی ہے۔ نرسوں کی پچیس پوسٹیں خالی پڑی ہیں ،پیرامیڈیکل سٹاف کے تعداد بھی بہت کم ہے جبکہ اہم مسئلہ بجلی کی عدم دستیابی کا ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام مسائل کو نوٹ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس پر بہت جلد عملی کاروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار نے کرونا کے متاثر افراد کے کے علاج میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور بقول حکا م کے یہ ہسپتال سارے قبائلی اضلاع کا واحد ہسپتال ہے جہاں پر کرونا وائرس سے متاثرہ چار سو افراد کا علاج کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے منیجمنٹ۔ ڈاکٹروں اور تمام عملے کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی گل داد خان۔ گل ظفرخان۔ ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی پروگرا م(ڈیڈک) کے سربراہ انجینئراجمل خان۔ ایم پی اے انور زیب خان۔ باجوڑ میں گوڈ گورنس کے سیکرٹری ڈاکٹر حمید الرحمان۔ اور پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے اہم مسائل سے اگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور ان سے کہاکہ وہ ضلع میں ہسپتالوں کے دورہ شروع کریں تاکہ ہسپتالوں کے حالات بہتر ہوسکیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.