باجوڑ (باجوڑنیوز) عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ پر نئے سڑک کے ساتھ تعمیر ہونے والے شولڈر پی سی سی محض دو دن بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، یاد رہے کہ کل عنایت کلے بازار تاجربرادری نے ناقص میٹریل کے استمعال کیلئے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ جعمیت علمائے اسلام تحصیل خار کے جنرل سیکرٹری اور عنایت کلے بازار کے تاجر رہنما عمران ماہر اور بازار کے تاجروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باوجود بھی ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے ساتھ کام جاری ہے ۔ جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ اس کا فوری نوٹس لیکر کام بند کردیا جائے اور ٹھیکہ دار کو صحیح میٹریل کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور شولڈر پی سی سی کو اپنے مقررہ مقدار تک بڑھایا جائے
عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ پر نئے سڑک کے ساتھ تعمیر ہونے والے شولڈر پی سی سی محض دو دن بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار
You might also like