ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)  ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال خارباجوڑ کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس اور دیگرمعاون عملہ  کیلئے انفیکشن کی روک تھام اور کورونا وائرس کے کنٹرول کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں میڈیکل آفیسرز، وارڈ انچارجز اور مذکورہ اسپتال کے دیگر معاون عملہ نے شرکت کی۔ہلال احمر کے تربیت یافتہ میڈیکل آفیسرز نے شرکاء کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں کورونا کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کوپی پی ایز کے استعمال، مریضوں کی اسکریننگ، صحت مراکز کے دورے اور ڈس انفیکشن کے طریقہ کار کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے طریقوںکے بارے میں بتایاگیا۔ شرکاء نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کواہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے انجمن ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.