محرم کے دوران کورونا گائیڈلائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، آرمی چیف

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی اورجیواسٹریٹجک صورت حال پرغور کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں کنٹرول لائن، پاک افغان سرحد اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان مصالحتی عمل کو سراہا گیا اور بین الافغان مذاکرات کی جلد شروعات کی امید ظاہرکی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے محرم کے دوران پبلک سیفٹی کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ محرم کے دوران کورونا گائیڈلائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان اور سندھ میں حالیہ سیلاب میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا اور کراچی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں فوجی جوانوں کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.