بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا

0

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرکے اسٹیواسمتھ سے فاصلہ کم کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔بولرزمیں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، محمدعباس رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.