باجوڑ پولیس کی بڑی کارروائی 24 گھنٹوں کے اندر اندر قتل کیس ٹریس ملزم گرفتار (اعتراف جرم)

0

گزشتہ روز باجوڑ پولیس کو علاقہ ماندل سے ایک جوان لڑکے کو قتل کیے جانے کے متلعق خبر ملی جس پر ڈی پی او عبدالصمد خان نے فورا ایکشن لیتے ہوئے SHO ولایت خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم کو ٹاسک سونپا جنہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور وہاں سے شواہد اکھٹے کیے۔مقتول کی پہچان نور اللہ ساکن ٹوپ ماندل کے نام سے ہوئی جو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان کی جانب سے چاقو کی وار سے قتل ہوا تھا ایس ایچ او ولایت خان نے خفیہ اہلکاروں کی مدد لی اور تیکنکی بنیادوں پر تفتیش کرکے ملزم مسیر الحق ولد شاہد خان ساکن سالوکے ماندل کو شب کے وقت ضلع مھمند کے قریب پہاڑی علاقے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم پولیس کو اپنے بیان میں اعتراف جرم کرچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ لوئی سم میں درج ہوا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.