باجوڑ کے نوجوان علماء نے ریکارڈ قائم کیا

0

باجوڑ کے پانچ ابھرتے ستارےباجوڑ کا اعزازپبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کےلیکچرر اسلامیات BPS 17 میں زون ون کے چھ پوسٹوں میں سے پانچ پوسٹوں پر ضلع باجوڑ کے علمائے کرام نے میدان مار لیا، یاد رہے کہ زون ون تمام قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز پر مشتمل ہے، جن کے کل چھ پوسٹوں میں سے پانچ پوسٹوں پر ڈاکٹر مفتی عبدالنصیر، مولانا ذبیح اللہ، مولانا محمد باچا، مولانا سعید احمد اور مولانا خلیل الرحمن نےکامیابی حاصل کی، صرف ایک پوسٹ نارتھ وزیرستان کے ناھیداللہ نے حاصل کی۔ باجوڑ کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ ان علمائے کرام نے باجوڑ کا نام روشن کردیا۔ ان تمام کامیاب امیدواروں اور ان کے فیملی کو بہت بہت مبارک ہو۔ ہم امید کرتے ہیں۔ کہ یہ مزید بھی محنت کرکے باجوڑ کیلئے عزت و فخر کا سبب بنیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.