پی آئی اے کے ملازمت سے رضاکارانہ جاؤ اور بڑی اسکیم سے فائدہ اٹھاؤ۔پی آئی اے

0

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرادی جس سے 58 سال سے کم عمر کے مستقل ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ملازمین کی موجودہ تنخواہ کے حساب سے رقم کی ادائیگی کا تخمینہ لگایا جائے گا، ملازمین 22 دسمبر 2020 تک درخواست دے سکتے ہیں، اہل ملازمین کو  یکمشت ادائیگی 31جنوری 2021 کو کی جائے گی۔پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلئے رضا کرانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس)  کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، ملازمین کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔پی آئی ا ے انتظامیہ کی جانب سے آج جاری ہونے والے ایک مکتوب کےذریعے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم وی ایس ایس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔دستاویز کے مطابق اسکیم سے پی آئی اے کے 58 سال سے کم عمر کے مستقل ملازمین فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔ پی آئی اے ملازمین وی ایس ایس سے فائدہ اٹھانے کیلئے 22 دسمبر 2020 تک درخواست دے سکتے ہیں۔ ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم میں واجبات کا تخمینہ 30 نومبر 2020 کو لی جانے والی تنخواہ سے لگایا جائے گا۔ ادھر پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صفدر انجم نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کو معمولی باتوں پر سخت ترین سزائیں اور بیرون شہر تبادلوں کے ذریعے ڈرا دھمکا رہی ہے تاکہ وہ خوف زدہ ہوکر ملازمت چھوڑ دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.