باجوڑ مکان کی چھت گرنے سے 2 جان بحق 5 زخمی

0

باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے گیلے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جان بحق، 5 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے گیلے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جان بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر 3 خواتین اور چار بچوں کو ریکور کرلی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردی۔ ایک خاتون موقع پر جبکہ دوسرے کی وفات کی تصدیق ڈاکٹروں نے ہسپتال میں کی۔ جان بحق ہونے والوں میں سلمیٰ زوجہ لقمان اور صائمہ زوجہ شوکت شامل جبکہ فاتحہ زوجہ شاہ وکیل، حماد عمر 13 سال، فواد عمر 10 سال، عدنان عمر 8 سال اورحناء عمر 6سال زخمی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.