بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جہاں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20 سال کا نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فوجی جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.