بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی جاں بحق

0

ماہی گیر عبدالکریم بھٹی بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید تھے جہاں یکم جولائی کو ان کا انتقال ہوا: ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی— فوٹو:فائل بھارتی شہر گجرات کی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی عبدالکریم بھٹی جاں بحق ہوگیا۔ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم بھٹی کی لاش بھارت سے واہگہ بارڈرپھر کراچی منتقل کی گئی، میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عبدالکریم بھٹی اور دیگر4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے جنہیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرکے بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید کردیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہی گیر کا انتقال یکم جولائی کو بھارتی قید میں ہوا۔ترجمان فشرمینزکوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم کی میت کو صبح سردخانے سے بھٹ آئی لینڈ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرادا کی جائے گی، دوپہر 2 بجے نیٹی جیٹی پل پر میت رکھ کر ماہی گیر احتجاج کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.